الائیڈ سکولز کے ہائی اچیورز،انٹرا مقابلوں کی ایوارڈ تقریب

الائیڈ سکولز کے ہائی اچیورز،انٹرا مقابلوں کی ایوارڈ تقریب

طلبہ کیلئے کیش پرائز، شیلڈز، تعریفی سرٹیفکیٹ،اساتذہ کیلئے تربیتی سیمینار کا اہتمام

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )الائیڈ سکولز ریجن اپر پنجاب کے زیرِ اہتمام ہائی اچیورز اور انٹرا سکول مقابلوں کی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تعلیمی بورڈ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات اور انٹرا سکولز مقابلوں جیتنے والے طلبہ میں ریجنل آفس الائیڈ سکولز کی طرف سے کیش پرائز، شیلڈز، تعریفی سرٹیفکیٹ ودیگر انعامات سے نوازا گیا، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر الائیڈ و ای ایف اے سکولز پاکستان ڈاکٹر شاہد محمود، اکیڈیمک ہیڈ محترمہ مصباح الرحمٰن، ریجنل منیجر اپر پنجاب عاصم رفیق، آپریشنل منیجرعمر حمید اور پروفیسر مشتاق نے خطاب میں طلبہ کی تعلیمی، تخلیقی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی، مثبت مقابلے کا فروغ اور معیاری تعلیم کی فراہمی روشن مستقبل کی بنیاد ہیں، انہوں نے اساتذہ اور سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ الائیڈ سکولز طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔تقریب کے بعد الائیڈ سکولز اپر پنجاب کے تمام پرنسپلز اور اساتذہ کیلئے خصوصی تربیتی سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...