سیالکوٹ:قتل کے مجرم کو عمر قید وجرمانہ ،ایک شک پر بری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیشن عدالت سے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک مجرم کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنا دی گئی جبکہ ایک ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ رائے محمد خان کی عدالت میں تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ رہنگ کھوکھراں کا قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا۔فاضل جج نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر ملزم راشد عمر قید اور 2 لاکھ روپے مقتول واجد علی کے ورثا کو بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا جبکہ ملزم ظل حیدر کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق ملزموں نے واجد علی کو سابقہ رنجش کی بنا پر گھر سے باہر بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments