واسا بلوں کی بروقت تقسیم ،صارفین کی شکایات حل کرنے کی ہدایت
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا وزیرآباد محمد افتخار نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے بلوں کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی اور صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا موقع پر جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوں کی بروقت اور مؤثر تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور صارفین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments