گورنمنٹ سکول ہرپال بھٹی ‘ناقص صفائی ، سہو لیات کا فقدان
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے بدورتہ، منگوکی، ہرپال بھٹی، ماڑی خورد سمیت مختلف دیہات اور گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کوڑا و گوبر اٹھانے کے بعد چونا ڈالنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوامی مقامات پر گوبر پھینکنے والے زمینداروں کے خلاف پیرا فورس کے ذریعے کارروائی کی وارننگ دی۔
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہرپال بھٹی میں ناقص صفائی، واش رومز میں پانی کی عدم دستیابی اور صرف 19 بچوں کی حاضری جبکہ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کوٹلی منسو میں 76 میں سے 49 طلبہ حاضر پائے گئے ۔ دیپے پور سکول میں لان کی دیکھ بھال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے تتلے عالی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے باہر رکھا سامان اندر منتقل کر ایا اور خلاف ورزی پر سامان ضبط کرنے کی وارننگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments