سابق میئر نے سیوریج کا فنڈ اپنی فیکٹری پر لگا دیا :علی جوڑا

سابق میئر نے سیوریج کا فنڈ اپنی فیکٹری پر لگا دیا :علی جوڑا

گجرات سیوریج کا میگا منصوبہ آئندہ چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا:سٹی صدر ق لیگ

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر علی ابرار جوڑا نے خصوصی بیان میں کہا کہ سابق ایم پی اے و سابق مئیر گجرات کو اب یاد آ رہا کہ گجرات کی سیوریج کا مسئلہ کہاں ہے ان کو ان مسائل کا اندازہ اس وقت کیوں نہ ہوا جب وہ خود اقتدار میں تھے گجرات کا سیوریج آج کا نہیں کئی سال سے حل طلب ہے لگتا موصوف سیاسی طور پر کھڈے لائن لگنے کے بعد انجینئر بن گئے ہیں اور ان کو لگتا ہے عالمی شہرت یافتہ ادارہ نیسپاک نے گجرات کے سیوریج کا بہتر حل نہیں نکالا اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں اور بتائیں جب آپ کو 50کروڑ ملا سیوریج کیلئے وہ آپ نے اپنی ٹف ٹائل کی فیکٹری پر لگا دیا اور جب واٹر سپلائی کے پیسے ملے اس سے سکریپ منگواکر اپنی فیکٹری میں پائپ بنوالئے ، آج ان کو انڈسٹریل اسٹیٹ کا مسئلہ 5کروڑ کا لگ رہاتو موصوف نے خود کیوں نہیں حل کرایا ، گجرات سیوریج کا میگا منصوبہ آئندہ چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...