اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال کا دورہ کیا اور۔۔۔
مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments