ڈسکہ چوک پسرور میں 20 فٹ بلند کلاک ٹاور کی تنصیب جاری

ڈسکہ چوک پسرور میں 20 فٹ بلند کلاک ٹاور کی تنصیب جاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈسکہ چوک پسرور میں نجی شعبے کے تعاون سے 20 فٹ بلند کلاک ٹاور کی تنصیب کا کام جاری ہے، جسے ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایات اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع کی خوبصورتی اور عوامی مقامات کی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے ۔ منصوبے کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شفقت کر رہی ہیں۔ کلاک ٹاور کی تنصیب سے ڈسکہ چوک کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور شہر کے مرکزی مقام کو ایک منفرد اور دلکش منظر ملے گا۔ ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کے مطابق شہر کی خوبصورتی، عوامی مقامات کی بہتری اور شہری ماحول کو مزید دلکش بنانے کے لیے سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایسے منصوبے شہریوں کی سہولت، شہر کے مثبت تشخص اور خوبصورت ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...