ڈپٹی کمشنر کا ملکوال کا دورہ صفائی اور تجاوزات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ملکوال کا دورہ  صفائی اور تجاوزات کا جائزہ

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ملکوال کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے ، نکاسی آب کے انتظامات بہتر کرنے ، کوڑا کرکٹ بروقت ٹھکانے لگانے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، بہتر سہولیات اور آمدورفت میں آسانی فراہم کی جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی، خوبصورتی اور شہری نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں اور ستھرا پنجاب مہم کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...