سیالکوٹ:ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مؤثر نگرانی کا حکم
ڈی سی اویس مشتاق کی زیر صدارت پی ڈی پی منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ اجلاس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی زیر صدارت پی ڈی پی منصوبوں پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال، تکمیل کے مراحل اور عملی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے ہر منصوبے کی موجودہ پیش رفت، تکمیل کی صورتحال اور درپیش مسائل کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں اور مقررہ مدت میں اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور کام کی رفتار کے ساتھ معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہر منصوبے کی پیش رفت تصویری شواہد کے ساتھ مرتب کرکے پیش کی جائے ، جبکہ مؤثر نگرانی کے لیے موقع پر جا کر کاموں کا معائنہ بھی کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں عملی نگرانی کے ذریعے منصوبوں کی حقیقی صورتحال کا تعین کیا جائے اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ریکارڈ، منصوبوں کی تفصیلات، پیش رفت رپورٹس اور ضروری تجاویز مکمل تیاری کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments