پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد کی نئے سی ای او سے ملاقات

پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد کی نئے سی ای او سے ملاقات

اختر علی خان کومبارکبادی ،تعلیم کے فروغ، معیار اورحکومتی پالیسیوں پرتبادلہ خیال

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیرآباد کے نئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر علی خان سے ملاقات کی اور انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سرکاری و نجی تعلیمی شعبے سے وابستہ شخصیات، محکمہ تعلیم کے افسروں اور کلرک ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران تعلیم کے فروغ، تعلیمی معیار میں بہتری، حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں، نجی تعلیمی اداروں کے کردار اور طلبہ کو نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بہتر مواقع فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نجی تعلیمی ادارے سرکاری تعلیمی نظام کیساتھ مل کر اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اختر علی خان نے نجی تعلیمی اداروں کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی اسکول شعبہ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...