حافظ آباد جم خانہ میں سیرت النبی حضرت محمد مصطفیؐ کانفرنس

حافظ آباد جم خانہ میں سیرت النبی حضرت محمد مصطفیؐ کانفرنس

سائرہ افضل تارڑ ،ڈاکٹر نادر انجم ،ڈاکٹر پروفیسر محمد اکرم چشتی، احمد مہدوی ودیگرکاخطاب

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) حافظ آباد جم خانہ میں سیرت النبی حضرت محمد مصطفیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی کوآرڈینیٹر و رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ اور صدر آغا خان شیعہ امامی اسماعیلی کونسل برائے سینٹرل ریجن ڈاکٹر نادر انجم نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے علی شان، چیئرمین اطرب برائے سینٹرل ریجن، معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر پروفیسر محمد اکرم چشتی، علامہ احمد مہدوی اور سینئر اسکالر اطرب برائے پاکستان سید امیر شاہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی حیاتِ مبارکہ اور تعلیمات کے روحانی، اخلاقی اور انسانی پہلوؤں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

رحم دلی، عدل و انصاف، رواداری، باہمی احترام اور خدمتِ خلق جیسی اعلیٰ اقدار کا عملی مظاہرہ آج کے معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے ، جن کی بہترین مثال نبی کریمؐ کی حیاتِ طیبہ میں ملتی ہے ۔ آج ہمیں ایسے جامع اور کثیرالثقافتی معاشرے کی ضرورت ہے جہاں تنوع کو تسلیم کیا جائے اور مختلف عقائد، مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ۔ دیگر مقررین نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات عصرِ حاضر کے سماجی چیلنجز سے نمٹنے اور مختلف مذاہب و ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے آج بھی مشعلِ راہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...