ڈی سی کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ عوامی مسائل کی سماعت
سائلین کو بلاوجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں : محکموں کے سربراہوں کوہدایت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کی سماعت کی۔ انہوں نے اپنے دفتر آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری داد رسی کے احکامات دیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور صوبائی محکموں کے سربراہوں کو سختی سے ہدایت کی کہ سائلین کو بلاوجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں اور فوری نوعیت کے مسائل قانون کے مطابق حل کرکے شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ افسران کو عوامی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عوام دوست اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments