جلال پوربھٹیاں:ٹرک تاروں سے جاٹکرایا ،نوجوان جاں بحق
جلال پوربھٹیاں (نمائندہ دنیا )ٹرک 11ہزار کے وی بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا،کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
جلالپور بھٹیاں ڈگری کالج
روڈ پر ٹرک بیک کرتے ہوئے تاروں سے ٹکرا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی عثمان نامی ہیلپر کا ہاتھ ٹرک کو لگ گیا ، کرنٹ سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments