ترکیہ کی پارلیمنٹ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ کی پارلیمنٹ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔
ترک میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں معاہدے کے حق میں 279 ووٹ آئے اور 119 ارکان نے مخالفت کی، 600 رکنی ترک پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 398 ارکان نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔
ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا یہ اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments