پاکستان کی حوثی ملیشیا کے سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کا کہنا ہے خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس استنبول میں ہوا، علاقائی تنازعات کو مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے پر زور دیا گیا، فلسطین، یمن اور ایران تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، وزرائے خارجہ نے آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے مؤقف کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...