ایران میں امریکی ممکنہ حملے کے پیش نظر ہنگامی تیاریوں کا آغاز: برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن :(دنیا نیوز) برطانوی اخبار دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر ایران میں ہنگامی تیاریاں جاری ہیں۔

 اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام جوہری تابکاری کے ممکنہ خطرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے آئیوڈین گولیاں تقسیم کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران اپنے شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی تیار کر رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کے جوہری مرکز کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں، جبکہ پکس ایکس پہاڑ پر واقع جوہری تنصیبات کو ممکنہ حملے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...