گادی آئزن کوٹ نئے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں آگئے، 67 ارکان کی حمایت حاصل

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ نئے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں آگئے۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کی پارلیمنٹ میں چھ جماعتوں کے 67 ارکان نے حمایت کردی، دو عرب جماعتوں کے 19 ارکان کی حمایت سے گادی آئزن کوٹ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں کل 120 ارکان ہیں، 46 ارکان نیتن یاہو کے حامی ہیں، اسرائیلی صدر اتوار کو نئے وزیراعظم کی نامزدگی سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...