پاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشتگردی، سائبر کرائم، امیگریشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور برطانیہ نے انسداد دہشتگردی، سائبر کرائم، امیگریشن اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔

برطانوی وزیر مملکت سکیورٹی ڈین جاروس کی وزارت داخلہ آمد ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے ملاقات ہوئی، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

برطانوی وزیر مملکت سکیورٹی نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے کی کارکردگی کو سراہا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

انسداد منشیات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان اور برطانیہ کی وزارت داخلہ کے درمیان قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...