سول ہسپتال وزیرآباد میں خواتین کے زیورات اتارنے والا مشتبہ شخص کیمروں میں آ گیا

سول ہسپتال وزیرآباد میں  خواتین کے زیورات اتارنے  والا مشتبہ شخص کیمروں میں آ گیا

وزیرآباد (نامہ نگار) سول ہسپتال وزیرآباد میں معمر خواتین کو مبینہ طور پر نوسربازی کا نشانہ بنا کر ان کی سونے کی بالیاں اور جھمکے اتارنے والے مشتبہ شخص کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تصویر سامنے آ گئی۔

مشتبہ شخص مبینہ طور پر خواتین کو ٹیسٹ کروانے یا مشین خراب ہونے کا کہہ کر الجھاتا ہے اور اسی دوران ان کے قیمتی زیورات اتار کر فرار ہو جاتا ہے ۔اس سلسلے میں تھانہ سٹی وزیرآباد میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ تفتیشی افسر شہزاد بیگ نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ شخص کی تصویر زیادہ سے زیادہ شیئر کی جائے تاکہ اس کی شناخت اور گرفتاری میں پولیس کی مدد ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...