10روز میں 28گینگ کے 69افرا دگرفتار ،لوٹا مال برآمد

10روز میں 28گینگ کے 69افرا دگرفتار ،لوٹا مال برآمد

428 اشتہاری بھی پکڑے گئے ، بڑی مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیرِ قیادت گوجرانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے گزشتہ 10 روز کے دوران مجموعی جرائم کی شرح میں 78 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی ہے ۔ گوجرانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 28 خطرناک گینگز کے 69 ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈکیتی اور چوری شدہ 1 کروڑ 63 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد مالیت کا قیمتی مال مسروقہ برآمد کیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ملزموں کے قبضے سے 102 ناجائز ہتھیار برآمد کیے گئے جن میں 3 رائفلز، 4 بندوقیں، 1 ریوالور اور 94 پسٹل شامل ہیں جبکہ 356 گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 220 کلو گرام چرس، 10 کلو گرام افیون، 1.5 کلو گرام آئس، 128 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ سنگین مقدمات میں ملوث 428 اشتہاری گرفتار کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...