حافظ آباد:گندم بوائی پر کھاد مہنگی ،کاشتکاروں کا احتجاج

حافظ آباد:گندم بوائی پر کھاد مہنگی ،کاشتکاروں کا احتجاج

زائد قیمتوں میں کھاد فروخت کرنیوالے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد ضلع میں گندم کی بوائی کے ساتھ ہی یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے ضلع بھر کے کسان اور کاشتکار ایک بار پھر پریشان ہو کر رہ گئے ۔دھان کی فصل اٹھانے کے بعد علاقہ میں کسانوں اور زمینداروں نے گندم کی کاشت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ضلع بھر میں حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر یوریا کھاد کسی بھی جگہ پر دستیاب نہیں بلکہ کھاد ڈیلرز گندم کی کاشت کے ساتھ ہی یوریا کھاد زائد نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں جس پر مقامی کسانوں اور زمینداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں یوریا کھاد کی حکومتی نرخوں پر وافر فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور زائد قیمتوں میں کھاد فروخت کرنے والے کھادڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...