گجرات میں طالبعلم پر تشدد کرنیوالا معلم خانیوال سے گرفتار
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار) طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم خانیوال سے گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر طالب علم پر معلم کے مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایچ او تھانہ ککرالی نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتار ی کیلئے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس ٹیم نے ملزم ابوبکر کو ٹریس کرکے خانیوال سے گرفتار کر لیا۔اس موقع پی ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد اور ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments