غیر قانونی ایل پی جی کی دکانیں کھل گئیں
تتلے عالی(نامہ نگار) تتلے عالی کی گنجان آبادی میں غیر قانونی طور پرسیکڑوں مقامات پر ایل پی جی کی دکانیں کھل گئیں۔
متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت سے تتلے عالی،گھمن والا،مرالی والہ،مجوچک،بیگ پورمیںعوام کو لوٹا جارہا ہے۔،قلعہ مصطفی آباد،کوٹ نثار شاہ سمیت مختلف گنجان آبادی علاقوں میں سیکڑوں مقامات پر غیر قانونی طور پرایل پی جی کی دکانیں قائم ہو گئی ہیں، جن میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ،آگ پر قابو پانے کے اآلات،ریت کی بالٹیاں سمیت کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ۔اہل علاقہ نے غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں اور ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments