وائلڈ لائف نے بندرقبضے میں لے لیا، مداری کیخلاف مقدمہ
راہوالی(نمائندہ دنیا)کوٹ شاہاں محلہ اعجاز پورہ کے رہائشی مداری محمد الیاس گوندل نے بغیر کسی قانونی اجازت و لائسنس ایک جنگلی جانور بندر رکھا ہوا تھا
جس کے گلے میں رسی ڈال کر گلشن پارک گوجرانوالہ میں سر عام عوام کے سامنے زبردستی کرتب و ناچ کروانے اور ڈنڈوں سے مارپیٹ و تشدد کررہا تھا اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر گوجرانوالہ محمد عمیر سینئر وائلڈ لائف رینجرز گوجرانوالہ نے ہمراہ عملہ موقع پر پہنچ کر مداری محمد الیاس کے قبضہ سے ایک بندر نر عمر ایک سال کو اپنے قبضہ میں لے لیااور اسکے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرادیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments