ہارویسٹر سمیت ٹریکٹر الٹنے سے 1شخص جاں بحق، 2زخمی

ہارویسٹر سمیت ٹریکٹر الٹنے  سے 1شخص جاں بحق، 2زخمی

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) حافظ آباد شیخوپورہ روڈ پر جوریاں پل کے قریب ٹریکٹر اور اس کے ساتھ منسلک ہارویسٹر مشین الٹنے کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق خراب ہارویسٹر مشین کو ٹریکٹر کی مدد سے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ٹریکٹر ڈرائیور نے ایک دوسری ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر اور ہارویسٹر مشین بے قابو ہو کر الٹ گئے ۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک شخص موقع پر پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...