اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا رورل ہیلتھ سینٹر چنن کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا رورل ہیلتھ سینٹر چنن کا دورہ

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سہیل خان مندوخیل نے رورل ہیلتھ سینٹر چنن کا دورہ کیا

اور طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران متعلقہ امور کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامی و طبی سہولیات میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...