6منشیات فروش پونے 8کلو چرس سمیت دھرلئے گئے

6منشیات فروش پونے  8کلو چرس سمیت دھرلئے گئے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس کی گزشتہ روز معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں 6 ملزمان گرفتار کر کے 7 کلو 860 گرام چرس برآمد کر لی۔

تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے ریاض احمد سے ایک کلو 620 گرام، سٹی ڈسکہ پولیس نے علی سے ایک کلو 460 گرام اور بمبانوالہ پولیس نے صابر حسین سے ایک کلو 360 گرام تھانہ رنگ پورہ پولیس نے محمد آصف سے ایک کلو 320 گرام، اگوکی پولیس نے محمد ندیم سے ایک کلو 300 گرام اور کوتوالی پولیس نے ماجد اشرف سے 800 گرام چرس برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...