شادی تقریب میں گارڈ کی فائرنگ میرج ہال مالک و دیگر پرمقدمہ درج

شادی تقریب میں گارڈ کی فائرنگ  میرج ہال مالک و دیگر پرمقدمہ درج

کامونکے (نامہ نگار)شادی کی تقریب پر گارڈ سے فائرنگ کروانے پر میرج ہال کے مالک و دیگر پر پولیس مقدمہ درج کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات جی ٹی روڈ چیانوالی ٹول پلازہ کے نزدیک میرج ہال میں محمد عزیز کی ہمشیرہ کی بارات آئی جہاں کھانے کے وقت چمچ اور نان کی کمی کی وجہ سے محمد عزیز اور میرج ہال مالک پُرانی آبادی کے حمادقدیر سے تلخ کلامی ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچنے پر حماد قدیر کے کہنے پر سکیورٹی گارڈ شجاع حسین نے مہمانوں پر فائرنگ کردی۔ جو قسمتی سے محفوظ رہے تاہم فائرنگ کے باعث ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...