اے سی عبدالقدیر زرکون کا کنجاہ کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے کنجاہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران تعینات سینٹری ورکرز میں کی حاضری چیک کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے نکاسی آب کے لیے نالوں کی ڈی سلٹنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ بند سڑک سلیب کو تبدیل کیا جائے اور نکاسی آب میں رکاوٹ فوری دور کی جائے تاکہ پانی کی روانی برقرار رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments