سیالکوٹ میں آٹے کا شدید بحران‘شہری پریشان
بغیر کسی ریٹ لسٹ کے آٹے کا ریٹ 7ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ، نوٹس کا مطالبہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) سیالکوٹ سمیت سمبڑیال اور گردونواح میں آٹے کا شدید بحران ،سیالکوٹ سمیت سمبڑیال، اسٹیشن، بازاروں، گلی محلوں میں آٹا چکی مالکان نے خود ساختہ مہنگائی کر دی ہے ۔بغیر کسی ریٹ لسٹ کے آٹے کا ریٹ 7 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا جس سے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھن گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ چکی مالکان من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مہنگائی کے اس طوفان نے غریب، مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی کمر توڑ دی ہے ۔عوام نے ضلع انتظامیہ، کنٹرول پرائس مجسٹریٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری نوٹس لینے ، سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کروانے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments