طلبا کو امتحانات میں بنیادی سہولتیں دینا ترجیح:کنٹرولر تعلیمی بورڈ

طلبا کو امتحانات میں بنیادی سہولتیں دینا ترجیح:کنٹرولر تعلیمی بورڈ

میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں:صفدر جاوید

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کنٹرولر تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ صفدر جاوید نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کو امتحانات کے دوران تمام بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پیٹا پنجاب احسان علی گورایہ سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ زون بحال کیے جائیں گے اور چیئرپرسن تعلیمی بورڈ انجینئر اقصی ٰشبیر کی رہنمائی میں تمام بنیادی سہولیات کا مہیا کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ ان کے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ،امتحان کے متعلق کسی بھی قسم کی پریشانی کو حل کرنا وہ اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سال 2027 میں ہونیوالے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران امتحانی سینٹرز اور پریکٹیکل لیبوٹیز کو پرامن اور شفاف بنایا جائیگا۔ اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم محمد راحیل اسلم بھی موجود تھے ۔اس موقع پر کنٹرولر بورڈ کو گلدستہ پیش کیا گیا اور چیئرمین پیٹا پنجاب نے اساتذہ برادری کی طرف سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے اساتذہ کی خدمات سے ان کو آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...