ڈسکہ:ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

 ڈسکہ:ڈالے کی ٹکر سے  موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈسکہ (نامہ نگار‘نمائندہ دنیا) جیسروالا کے قریب شہ زور ڈالہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق شہ زور ڈالہ یوٹرن لے رہا تھا کہ اسی دوران ڈسکہ سے سیالکوٹ جانے والا موٹر سائیکل سوار ڈالے سے ٹکرا گیا حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش تحصیل ہسپتال ڈسکہ منتقل کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...