منڈی بہاؤالدین:تشدد سے شہری کی موت ، 5ملزم گرفتار
منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ قادرآباد پولیس نے شارع عام پر دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ میں ملوث 5 مرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
واقعہ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان نے ملزموں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس پر تھانہ قادرآباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments