ڈسکہ ویٹرنری لیبارٹری سے محروم،مویشی پال افراد خوار

 ڈسکہ ویٹرنری لیبارٹری سے محروم،مویشی پال افراد خوار

مویشیوں میں بیماریوں کی تشخیص کیلئے سیالکوٹ اورگوجرانوالہ جانے پر مجبور

موترہ(نامہ نگار)لاکھوں کی آبادی پر مشتمل تحصیل ڈسکہ ویٹرنری لیبارٹری سے محروم ،مویشی پال افراد تشخیص کیلئے سیالکوٹ’گوجرانوالہ ودیگر شہروں کو جانے پر مجبور ہوگئے لاکھوں روپے ٹیکس ادا کرنیوالی تحصیل ڈسکہ میں جانوروں کے امراض کی تشخیص کیلئے علاقہ بھرمیں کوئی بھی سرکاری و نجی لیبارٹری قائم نہیں جس سے مویشی پال افراد کو شدیدپریشانی کاسامنا ہے مویشیوں کی بیماریوں کی تشخیص کیلئے جانوروں کا خون ’پیشاب ’دودھ ’گوبر وغیرہ چیک اپ کیلئے مویشی پال افراد کو گوجرانولہ ’سیالکوٹ ودیگر شہروں کو جانا پڑتاہے اور رپورٹ کیلئے بھی کئی کئی چکر لگانے پڑتے ہیں اس دوران جانور موت کے منہ میں چلاجاتا ہے علاقہ بھرکے مویشی پال افراد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل ڈسکہ میں لیبارٹری بناکر مویشی پال افراد کو سہولت قریب ترین میسر کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...