ٹراما سینٹر گکھڑ منڈی کی تعمیر میں مبینہ کرپشن‘ ریکارڈ طلب
ٹینڈر نوٹس ،دستاویزات، منظور شدہ تخمینہ اورادائیگیوں کی تفصیل مانگ لی گئی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ نے ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن نمبر 2 گوجرانوالہ سے ٹراما سینٹر گکھڑ منڈی کی تعمیر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔مراسلے میں ٹینڈر نوٹس اور ٹینڈر دستاویزات، منظور شدہ تفصیلی تخمینہ، ٹیکنیکل سینکشن اور انتظامی منظوری کی کاپیاں طلب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ادائیگیوں کے تمام واؤچرز اور بلوں کی کاپیاں، ٹھیکیدار کو کی گئی ادائیگیوں کی تفصیل، ٹھیکیدار / کمپنی کا نام اور ورک آرڈر / ایگریمنٹ کی کاپی بھی مانگی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹراما سینٹر کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کیلئے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments