وزیرآباد : ایم ڈی واساکا لیگی رہنمائوں کیساتھ سیوریج سسٹم کا جائزہ

وزیرآباد : ایم ڈی واساکا لیگی  رہنمائوں کیساتھ سیوریج سسٹم کا جائزہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم ڈی واسا علی حسنین کا مسلم لیگی رہنماؤں اور مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیدار وں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔۔۔

 سیوریج سسٹم کی صورتحال کا تفصیلی معائنہ کیا اور نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا علی حسنین نے کرنل (ر) وقار انور شیخ، خواجہ محمد شعیب،شیخ بلال احمدکے ہمراہ ماڈل کالونی، مین بازار، ہرانی غلہ منڈی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا، سیوریج لائنوں اور نکاسی آب کے نظام کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...