اندھے قتل کا ڈراپ سین‘ دوست قاتل نکلے ، ملزم گرفتار

اندھے قتل کا ڈراپ سین‘ دوست قاتل نکلے ، ملزم گرفتار

ادھار دئیے اڑھائی لاکھ واپس مانگنے پر طارق اور اکرم نے عبد الستار کو زہر دیدیا لاش بوری میں ڈالکرپلاٹ میں پھینک دی ،ملزم لاہور اور شیخو پورہ سے پکڑے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر گوجرانوالہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلے ۔ 12 نومبر کو بذریعہ 15 تھانہ صدر گوجرانوالہ اطلاع موصول ہوئی کہ جنڈیالہ باغ والا میں پلاٹوں میں نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی ،لاش کی شناخت 42سالہ عبدالستار کے نام سے ہوئی جسے ابتدائی رپورٹ کے مطابق زہر دے کر قتل کیا گیا تھا ۔مقتول عبدالستار کے بھائی ظفر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس اور دیگر سائنٹفک ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزموں کوچند یوم کے اندر ٹریس کر کے لاہور اور شیخوپور سے گرفتار کرلیا۔ وقوعے کا ماسٹر مائنڈ طارق مقتول عبدالستار کا دوست نکلا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مقتول عبدالستار سے اڑھائی لاکھ روپے ادھا ر لے رکھے تھے جو وہ اسے واپس نہیں کر پا رہا تھا جبکہ مقتول عبدالستار بار بار اپنی رقم کا تقاضا کرتا تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنے ساتھی اکرم کے ساتھ ملکر عبدالستار کو زہر دے دیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے ویرانے میں پھینک گئے ۔ سٹی پولیس آفیسر صہیب اشرف نے کہا کہ ٹھوس شواہد اورمؤثر تفتیش کو عمل میں لاتے ہوئے ملزموں کو قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...