آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ، روٹی و نان بھی مہنگے
15کلو کا تھیلا 2800 روپے تک پہنچ گیا ، چکی کا آٹا 180روپے کلو فروخت
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ اور گردو نواح میں آٹے کی قیمت میں روانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو نے لگا، 15کلوآٹے کاتھیلا 2600 روپے ہول سیل اور2800پرچون میں فروخت ہونے لگا،چکی مالکان آٹا 180روپے میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ نان بائیوں نے روٹی نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔بتایاہے کہ آٹے کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ سے غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گیا۔ 10کلو کے بیگ پر سرکاری ریٹ سے 75روپے زائدلیاجارہاہے جبکہ اسکی کوالٹی انتہائی ناقص دی جارہی۔
گوجرانوالہ میں 15کلوآٹاکی تھیلا کی فروخت زیادہ ہوتی ہے جسکاریٹ بھی مرضی وصول کیاجارہاہے ، چکی مالکان نے بھی گندم کاآٹا180روپے فی کلوکردیا۔ ۔دوسری طرف نان بائیوں نے بھی آٹے کی قیمت میں اصافہ کے بعد روٹی کی قیمت بڑھا دی ، روٹی کئی مقامات پر 25روپے اورنان 35روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انکاکہناہے گیس،تل، آٹا،فائن آٹاکے نرخ بڑھ گئے ہیں اس وجہ سے ہم مجبورہیں جبکہ دکانداروں کاکہناہے آٹافلوملز پر مہنگاہواہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ،ڈی ایف سی سے اپیل کی ہے کہ خودساختہ مہنگائی کوروکاجائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments