کمزور سگنلز، سست انٹرنیٹ کاروبار و تعلیم متاثر

کمزور سگنلز، سست انٹرنیٹ کاروبار و تعلیم متاثر

بجلی بندش کی صورت میں موبائل فون سگنلز غائب ہونا معمول، نیٹ ورک کے مسائل کے باوجود شکایات کا کوئی موثر نظام موجود نہیں،حکام نوٹس لیں:صارفین

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں موبائل نیٹ ورک کا بحران، مہنگے پیکجز کے باوجود ناقص سروس شہر او ر گردونواح کے علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص صورتحال نے صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ۔ موبائل فون سگنلز کی کمزور ی، انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور اکثر کال ڈراپ ہونے کے مسائل روزمرہ معمول بن چکے ہیں جس کے باعث کاروباری ،تعلیمی اور گھریلو معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا بزنس کیا جارہاہے مگر صارفین کو بنیادی سہولت یعنی ‘‘مستحکم اور ٹینشن فری نیٹ ورک ’’ فراہم کرنے میں مکمل ناکامی نظر آتی ہے۔ بجلی بندش کی صورت میں سگنلز غائب ہونا معمول بن چکا ۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور 4G کے دعوتے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ نہ تو کال کا معیار بہتر ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ کی رفتار قابل اعتماد، شہریوں نے شکوہ کیا کہ کمپنیاں روزانہ ،ہفتہ وار اور ماہانہ مہنگے ترین انٹرنیٹ اور کالنگ پیکجز پیش کررہی ہیں جن کے نرخ آئے روز بڑھ رہے ہیں مگر سروس کا معیار روز بروز گرتا جارہاہے ۔ صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ نیٹ ورک کے مسائل کے باوجود شکایات کا کوئی موثر نظام موجود نہیں اور نہ ہی متعلقہ ادارے یا ریگولیٹری اتھارٹی اس معاملے میں کوئی خاطرخواہ کردار ادا کررہی ہے ۔ بعض صارفین نے یہ بھی بتایا کہ اکثر اوقات ایمرجنسی کی صورت میں بھی نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوتا جس سے انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ صارفین نے حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو بنیادی مواصلاتی سہولت کی دستیابی یقینی بناجاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...