آٹا 180سے 200روپے فی کلو تک پہنچنے پر عوام شدید پریشانی کا شکار

آٹا 180سے 200روپے فی کلو تک  پہنچنے پر عوام شدید پریشانی کا شکار

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی، آٹا 180سے 200روپے فی کلو تک پہنچنے پر عوام شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔۔۔

عوام نے مہنگائی کی صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غریب مکاؤ پالیسی کامیابی سے جاری ہے ، اب غریب آدمی کے لیے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوچکا ہے جبکہ حکمران طبقہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی مراعات اور مفادات کے تحفظ میں مصروف دکھائی دیتا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔مزدور، دیہاڑی دار اور کم آمدن والے افراد اپنے بچوں کا پیٹ پالنے سے بھی قاصر ہوچکے ہیں ایک طرف عوام بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے پریشان ہیں تو دوسری طرف وزراء اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی مراعات اور شاہانہ اخراجات پر عوامی حلقوں میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...