لالہ موسیٰ پریس کلب کی جانب سے ڈائلیسز سنٹر کیلئے 50ہزار روپے عطیہ

لالہ موسیٰ پریس کلب کی جانب سے  ڈائلیسز سنٹر کیلئے 50ہزار روپے عطیہ

لالہ موسیٰ (نامہ نگار) لالہ موسیٰ پریس کلب کی جانب سے ڈائلیسز سنٹر کے لیے 50 ہزار روپے عطیہ، صحافی برادری کا فلاحی اقدام قابلِ تحسین‘ لالہ موسیٰ پریس کلب لالہ موسیٰ کی جانب سے شہر میں قائم ڈائلیسز سنٹر کے لیے 50 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔

 اس موقع پر پریس کلب کے گروپ لیڈر محمد یاسین بٹ، سرپرست چوہدری محمد سرور، صدر راؤ محمد رفیق، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن طارق، محمد ایوب بٹ اور خرم بٹ جذبہ گجرات موجود تھے ۔ڈائلیسز سنٹر کی جانب سے حاجی محمد ارشد النور، میاں جاوید حیدر اور میاں رضوان نے عطیہ کی رقم وصول کی اور لالہ موسیٰ پریس کلب کی انتظامیہ اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...