آلودہ پانی گلیوں میں جمع رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)جامکے چٹھہ،جو ایک بڑی آبادی پر مشتمل ایک بڑاقصبہ ہے ، جہاں آج بھی نکاسی آب نہ ہونے ، جدید سیوریج سسٹم نہ ہونے اس کے علاوہ نالیوں کی باقاعدہ صفائی نہ ہونے کے باعث گندا اور آلودہ پانی گلیوں میں جمع رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جبکہ گلیوں اور نالیوں میں مسلسل کھڑا رہنے والا آلودہ پانی جذب ہو کر زیرِ زمین پانی کو بھی متاثر کر رہا ہے ۔ نتیجتاً تقریباً 400 فٹ گہرے بور والے نلکوں اور موٹروں کا پانی بھی پیلا اور آلودہ ہو چکا ہے۔ ، جو پینے کے قابل نہیں رہا۔شہریوں کے مطابق یہی آلودہ پانی استعمال کرنے کی وجہ سے لوگ معدے ، جلد اور دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ تعفن اور گندگی کے باعث مچھروں کی افزائش بھی بڑھ گئی ہے ، جس سے ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔اہلیانِ جامکے چٹھہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جدید سیوریج سسٹم کی منظوری دی جائے اوربند سیم نالہ کو تعمیر نو کر کھلاجائے ، نالیوں کی صفائی کا مستقل انتظام کیا جائے اور شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ اس دیرینہ مسئلے کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments