پولیس لائٹس نصب کرکے سرکاری گاڑی ظاہر کرنیوالا گرفتار

پولیس لائٹس نصب کرکے سرکاری گاڑی ظاہر کرنیوالا گرفتار

ملزم کی گاڑی اور اس پر نصب پولیس لائٹس قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

گجرات (نامہ نگار )ویگو کلچر کے خلاف گجرات پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ،گاڑی پر غیر قانونی طور پر پولیس لائٹس نصب کرکے اسے سرکاری گاڑی ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار۔ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں ویگو کلچر اور پولیس کی شناخت ظاہر کرنے کیلئے غیر قانونی طور پر پولیس لائٹس استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی پر غیر قانونی طور پر پولیس لائٹس نصب کرکے اسے سرکاری گاڑی ظاہر کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اویس علی ولد عبدالسام کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم کی گاڑی اور اس پر نصب پولیس لائٹس قبضہ میں لے کر اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے اور پولیس لائٹس کا ناجائز استعمال کرکے عوام میں رعب و دبدبہ قائم کرنے والے عناصر کیخلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ کسی کو بھی قانون سے بالاتر ہو کر اپنی مرضی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...