علی پورچٹھہ میں مونگ پھلی بادام سے بھی مہنگی
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر) علی پورچٹھہ میں مونگ پھلی بادام سے بھی مہنگی۔ خشک میوہ جات کی قیمتوں نے شہریوں کی جیبیں خالی کر دیں۔
خشک میوہ جات کے نرخ عام شہریوں کیلئے ناقابل برداشت ہوتے جا رہے ہیں ۔بادام 800روپے فی کلو جبکہ مونگ پھلی 1200کلو فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب پستہ مغز 10ہزار روپے فی کلو تک پہنچنے کے باعث متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے مونگ پھلی جسے سردیوں میں عام آدمی کی پسندیدہ سوغات سمجھا جاتا ہے جوکہ غریب آدمی کا ڈرائی فروٹ ہوتا ہے ۔اب بادام سے بھی مہنگی فروخت ہو رہی ہے ۔ پستہ مغز کی قیمت بھی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ متوسط طبقہ اسے خریدنے کے بجائے صرف دیکھنے پر اکتفا کرنے پر مجبور ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments