پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کا یومِ تاسیس 30نومبر کو گرجاکھ میں منانے کا فیصلہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کا ماہانہ اجلاس پیپلز سیکرٹریٹ، حیدری انڈر پاس گوجرانوالہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار نے کی۔
اجلاس میں سٹی جنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ نے ایجنڈا پیش کیا، جس میں 30 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کی تقریب کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کی مرکزی یومِ تاسیس تقریب 30نومبر بروز پیر، انفارمیشن سیکرٹری سٹی ڈاکٹر عمران رحمانی کی میزبانی میں ان کے آبائی حلقے گرجاکھ میں منعقد ہوگی۔تقریب کا آغاز دوپہر 2بجے ہوگا، جبکہ شام 4بجے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شرکاء سے براہِ راست خطاب کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments