19ارب 80کروڑ کے منصوبوں پر آگاہی سیشن

 19ارب 80کروڑ کے منصوبوں پر آگاہی سیشن

کامن فیسلیٹی سینٹرز کی ملکیت متعلقہ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے پاس رہے گی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) دی اربن یونٹ، محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس اور پیسک کے زیر اہتمام گوجرانوالہ چیمبر میں صنعتی ترقی اور کلسٹر انفراسٹرکچر کے 19ارب 80کروڑ روپے کے دو بڑے منصوبوں سے متعلق آگاہی سیشن ہوا۔ دی اربن یونٹ کی سپیشلسٹ انڈسٹریل اینڈ اکنامک ڈویلپمنٹ مشا بابر اور سیکٹر ہیڈ انفراسٹرکچر محمد عرفان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین سالہ کامن فیسلیٹی سینٹر فنانسنگ پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 10 ارب روپے ہے ۔صنعتوں، چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے ذریعے جدید مشترکہ مشینری کی خریداری کیلئے فی تجویز 30 کروڑ روپے تک فنانسنگ فراہم کی جائے گی ۔ کلسٹر انفراسٹرکچر اینڈ اکنامک زون ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت کم از کم 15 صنعتی یونٹس پر مشتمل کلسٹرز کو توانائی، پانی، ماحولیات اور سڑکوں سمیت 18 شعبوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...