وفاقی محتسب آج نارووال میں عوامی شکایات سنیں گے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان آج صبح 10 بجے نارووال کے ضلع کونسل ہال میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے۔
اس موقع پر پہلے سے رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔زیادہ تر شکایات گیپکو، نادرا، پوسٹل لائف انشورنس، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر وفاقی محکموں سے متعلق ہیں۔ ان شکایات کے حوالے سے سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments