پٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا:خالد عزیز لون

پٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام  تک نہیں پہنچ رہا:خالد عزیز لون

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سینئر سیاسی رہنما خالد عزیز لون نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے اب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی، جبکہ بجلی کی قیمتیں بھی عوام کے لیے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔

 پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی صنعتیں تباہی سے دوچار ہیں اور معاشی بدحالی نے کاروباری برادری کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہیے ۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے۔ اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...