کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا گرلز ہائی سکول شاہین آباد کا دورہ، جائزہ

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا گرلز ہائی سکول شاہین آباد کا دورہ، جائزہ

کلاس رومز میں طالبات سے تدریسی عمل کے حوالے سے فیڈبیک حاصل کیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) کمشنر محمد علی نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہین آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سہولیات، اساتذہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں اور معیارِ تعلیم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاس رومز میں طالبات سے گفتگو کی اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں اور تدریسی عمل کے حوالے سے فیڈبیک حاصل کیا۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے طالبات کو محنت، لگن اور خوداعتمادی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات کی اخلاقی تربیت، کردار سازی اور خوداعتمادی کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ انہیں معاشرے کا ذمہ دار اور مفید شہری بنایا جا سکے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ممبر صوبائی اسمبلی محمد نواز چوہان اور سکول ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ سانسی کا دورہ کیا، جہاں طلبہ میں مفت سکول یونیفارم اور ٹائیاں تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...