ڈی سی کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات،انتظامات کا جائزہ

ڈی سی کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات،انتظامات کا جائزہ

مریضوں کو معیاری اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے :نوید احمد

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ٹراما سنٹر، ایمرجنسی، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، آپریشن تھیٹر، ایکسرے روم، او پی ڈی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ضروری طبی آلات کی دستیابی اور فعالیت، فائر سیفٹی، ہنگامی انخلا، سکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تمام ضروری طبی آلات فعال رکھے جائیں اور فائر سیفٹی سمیت دیگر حفاظتی انتظامات پر مؤثر عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کی سہولیات میں بہتری، مریضوں کی دیکھ بھال اور ہسپتال میں نظم و ضبط برقرار رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور طبی سہولیات کے معیار، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے سے متعلق رائے حاصل کی۔ انہوں نے مریضوں اور لواحقین کی آراء کی روشنی میں خدمات مزید بہتر بنانے اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...